چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہٹانے کا صدر مملکت کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، حکومت تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بذریعہ پارلیمنٹ صدر سے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار واپس لے گی۔
حکومت نے نیب تیسرے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر کو دیا تھا۔
چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار دوبارہ سپریم جوڈیشل کونسل کو ہی دیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.