پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

چیئرمین سینیٹ کے استعفے کا مطالبہ بی اے پی نے مسترد کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے پی ٹی آئی کی جانب سے کیا جانے والا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

بی اے پی کے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے استعفےکا مطالبہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت میں پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا؟

سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اب دوغلہ پن کیوں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.