ei-eng gumtree worldwide dating uganda download hello vietnam meet japanese singles free looking for a partner in crime kristel hope the most beautiful girl in the philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک  میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کاشف کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اس دوران حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.