چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
حکومتی ٹیم کے اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اور یوسف رضا گیلانی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی وفد کے اراکین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر نے عشائیہ میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے عشائیہ کی میز پر فریقین کو گفتگو کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تجویز دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی تناؤ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
ذرائع کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی تناؤ ختم کرنے سے معاشی جمود ختم ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات دور رکھ کر قومی مفاد میں متحد ہونا چاہیے۔
Comments are closed.