’حق دو تحریک‘ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غریبوں کےلیے کوئی قانون سازی نہیں کی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں مولانا ہدایت الرحمان، وزیر مملکت مصدق ملک اور فیصل واوڈا نے شرکت کی۔
حق دو تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو لوگوں کو عدلیہ اور پارلیمنٹ سے امید ہوتی ہے، مایوسی کفر ہے، اگلا الیکشن بالکل لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں، تبدیلی تو نہیں لا سکتے لیکن منہ تو بند نہ کریں۔
ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے غریبوں کےلیے کوئی قانون سازی نہیں کی، نوجوان موجودہ نظام سے مایوس ہیں جو اشرافیہ کا نظام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے بچے کو سانپ نے کاٹا، گوادر میں انجیکشن نہ ہونے کی وجہ سے بچہ فوت ہوگیا، بلوچستان کے نوجوان بہت زیادہ مایوس ہیں۔
حق دو تحریک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سیاستدان مختلف دعوے اور وعدے کر کے آجاتے ہیں اور کرتے کچھ بھی نہیں۔
Comments are closed.