چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال سے ملاقات کی ہے۔
کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اور اس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ صادق سنجرانی اور پرویزخٹک پہلے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور دیگرناراض ارکان سے بھی مل چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.