سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ پرویز بلوچ نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو بورڈ میں قواعد کے مطابق نیا چیئرمین لگانے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عہدہ نہ چھوڑنے پر سندھ حکومت نے پرویز بلوچ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
افسران نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ پرویز بلوچ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔
بورڈ میں انتظامی بحران سے آئندہ تعلیمی سال کتابوں کی عدم دستیابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.