پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل علی اعجاز بُٹر نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے ساتھ سی کلاس والا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وکیل علی اعجاز نے کہا کہ ماضی میں دیگر سیاستدانوں کو عدالتوں سے ریلیف دیا گیا، جیلوں میں دیگر سیاستدانوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ رکھا گیا۔
علی اعجاز کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بھی سابق وزیرِ اعظم ہیں، جیل میں قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ذاتی ڈاکٹر ہر ہفتے جیل میں ملنے جایا کرتا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی اجازت ملنی چاہیے۔
Comments are closed.