پاکستان کسٹمز کے گرفتار افسران کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے کسٹم افسران کو بغیر خوف خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کسٹم کے گرفتار افسران کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جاری تحقیقات کے بعد کسٹم افسران خوف کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو چیف کلیکٹر کسٹم یعقوب ماکو اور دیگر کلیکٹرز نے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر بھی کسٹمز انفورسمنٹ ونگ نے بریفنگ پیش کی۔
Comments are closed.