منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

چیئرمین آئی سی سی آج لاہور میں نجم سیٹھی سے ملاقات کرینگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیوف آلارڈائس لاہور پہنچ گئے۔

چیئرمین آئی سی سی آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیئرمین سے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔

اس سے قبل لاہور پہنچنے پر گریک بارکلے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے استقبال کیا جس کے بعد انہیں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.