جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

چیئرلفٹ کے اندر بچوں کو حفاظتی جیکٹ پہنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بٹگرام کے علاقے الائی میں چیئرلفٹ کے اندر بچوں کو حفاظتی جیکٹ پہنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے زپ لائنر محمد علی اور الیاس طلبہ کو ریسکیو کرنے کے لیے جیکٹس پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب بٹگرام چیئرلفٹ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، چیئرلفٹ کی تینوں رسیاں بھی غیر معیاری تھیں۔

چیئرلفٹ کے مالک کو 2 نوٹس جاری کیے تھے، پہلا نوٹس جولائی اور دوسرا اگست میں جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے چیئرلفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار اور چیئرلفٹ کا کنٹرول روم سیل کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.