ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

چیئرلفٹ میں پھنسے بچے کو ریسکیو کرنے والے صاحب خان کا حکومت سے نوکری کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام کے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے والے صاحب خان نے حکومت سے نوکری دینے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحب خان نے کہا کہ ڈولی میں پھنسے بچے کو بچانے کے بعد خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا، خود پر پورا یقین تھا اس لیے بچانے گیا۔

عینی شاہد طالب علم نے کہا کہ تھوڑی دور جا کر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور اس میں موجود طالب علموں کی تیز چیخیں سنائی دیں۔

ریسکیو آپریشن میں ہیرو قرار دیے جانے والے صاحب خان نے کہا کہ پہلے ان کے دادا، پھر والد بھی ڈولی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کا کام کرتے تھے، انہوں نے بھی یہی کام شروع کیا۔

صاحب خان نے حکومت سے نوکری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر نوکری نہیں دے سکتے تو سامان فراہم کر دے تاکہ لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

محمد علی سواتی کو آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے پاشتو پہنچایا گیا، 4 گھنٹے میں یہ آپریشن مکمل انجام پایا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ان بچوں کو بچالیا ہے مجھے صرف وسیلہ بنایا گیا ہے، میں بشام کے علاقے شنگ سے اس ارادے سے روانہ ہوا تھا کہ میں ان کو ریسکیو کرلوں گا، میں ہر قیمت پر ان کی جانیں بچانے کی کوشش میں تھا،  2013 تک میں پڑھتا تھا اس کے بعد میں نے بھی یہ کام شروع کیا۔

 اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر طالب علموں نے حکومت سے سڑک بنانے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو کئی گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.