جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

چہلم امام حسینؓ پر آج جلوس برآمد ہوں گے

نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف علاقوں میں آج جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر آج تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.