معاونِ خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ڈیمز بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدہ ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنےٹوئٹ میں کہا کہ 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمزکی فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی، ان ڈیمز میں منگلا اور تربیلا ڈیم کے بعد سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، ڈیم بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم بننے سے سیلاب کے خطرات و نقصانات بھی کم ہوں گے،ابتدائی طورپرہاتھی موڑ،جلیبی موڑ، کھرمنرو، تھلانگ میں آبی ذخائربنائےجائیںگے۔
Comments are closed.