جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

چھوٹے قد کے باعث 2 میڈیکل کالجز سے ٹھکرائے جانے والا معتبر سرجن کیسے بنا؟

حوصلہ بلند اور ارادے پختہ ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے پھر چاہے آپ پستہ قد کے مالک ہی کیوں نہ ہوں، ملیے ڈاکٹر مائیکل عین سے جنہوں نے اسے سچ کر دکھایا۔

ڈاکٹر مائیکل عین کا قد تقریباً 3 فٹ 5 انچ ہے اور ان کے مطابق انہیں چھوٹے قد کی وجہ سے اپنے خوابوں کی تعمیر میں ابتدا سے ہی بہت سی مشکلات پیش آئیں۔

ابتدائی طور پر انہیں ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے متعدد میڈیکل اسکولوں نے یہ کہہ کر داخلہ دینے سے انکار کر دیا کہ وہ اپنے مریضوں کے بستر تک نہیں پہنچ پائیں گے، اگر ان کا علاج کر بھی لیں تو ان کی نظروں میں عزت کبھی کما نہیں سکتے جس کے وہ حق دار ہوں گے۔

اس کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمت و عزم کی زندہ مثال بن کے اُبھرے۔

 2 میڈیکل کالج سے ٹھکرائے جانے کے بعد انہیں البانی میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا اور اب وہ امریکا کے انتہائی معتبر اسپتالوں میں سے ایک جانز ہاپکنز میں بطور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجن اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.