حیدرآباد میں ہونے والے ایک چھوٹے سے جھگڑے کو لسانیت کا رنگ دے کر سندھ میں رہنے والوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے اور جھگڑا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ہوٹل پر جھگڑے کے دوران نوجوان کے قتل پر گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، مشتعل افراد نے الآصف اسکوائر کے قریب گاڑی کو آگ لگا دی۔
ہنگامہ آرائی کے الزام میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا پر افسوس ناک مناظر کی ویڈیوز دیکھنے میں آئیں، مشتعل افراد نے کہیں گاڑی روک کر لوگوں کو دھمکایا، تو کہیں دکانیں بند کروائی گئیں۔
کراچی "منی پاکستان” ہے جو پورے ملک سے آنے والوں کو اپنے اندر سموتا ہے۔ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی قیادت نے ایسے تمام واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ اور اطراف میں حالات کنٹرول میں ہیں، جبکہ 12 جولائی کو ہوٹل پر جھگڑے کے دوران نوجوان بلال کاکا کے قتل کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہوٹل بند ہیں۔
Comments are closed.