وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چھوٹا ڈان کہتا ہے کہ ملک میں قومی حکومت بناؤ جس میں پی ٹی آئی نہ ہو۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کہنے سے منع کیا گیا ہے، ڈیزل نہ کہیں، عقل کے اندھے کہتے ہیں کہ ڈاکوؤں کی حکومت بناؤ جو چوروں کو بچائے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ بین الااقوامی سامراج کے ایجنٹ کون ہیں، اپنے بچوں کو ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں، لوگ اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ڈی چوک پر کر کے دکھائیں گے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ میں نے نہیں کہا کہ 10 لاکھ لوگ اپوزیشن کو ماریں گے، 10 لاکھ لوگوں کے ڈر سے اپوزیشن بے ہوش ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انصار السلام جیسی فوج نہیں، جب شریف بدمعاش بنتا ہے تو بڑے بڑوں کی بدمعاشی نکل جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف شریف لوگوں پر مشتمل ہے، وزیرِاعظم عمران خان نوجوانوں کے مستقبل کی امید ہیں، انسانوں کو خچروں اور گھوڑوں کی طرح بیچا جا رہا ہے۔
Comments are closed.