پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے دار چھلانگیں لگارہے ہیں۔ یہ چھلانگیں بتاتی ہیں کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھاچکی ہے، اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نہ صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاء اللہ مستقبل بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔
Comments are closed.