مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نےکہا ہے کہ نشتر اسپتال کی چھت پر لاشیں ملنے کے واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نشتراسپتال میں ہرلاش کا ریکارڈ ہے میں موجود ہوتا ہے جسے کوئی بھی چیک کرسکتا ہے۔
انہوں نے اس غفلت کا ذمہ دار نشتر اسپتال کے عملے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ VC نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو آپ اپنی سیٹ پر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اب ڈیڈ ہاؤس میں کوئی لاش موجود نہیں ہے۔
Comments are closed.