چکوال کے نائب تحصیلدار نجف حمید کو معطل کردیا گیا، نجف حمید کو چارج فوری چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مِس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔
کمشنر آفس راولپنڈی نے نجف حمید کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.