ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے چڑیا گھر کا دورہ اور اجلاس میں شرکت کی گئی، اجلاس کے دوران چڑیا گھر میں مزید تفریحی سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے متعلقہ تمام ڈائریکٹرز کو بھی طلب کیا گیا تھا، اجلاس میں کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر بھی موجود تھے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے، شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، کسی بھی وقت چڑیا گھر کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی، جانوروں کے چارے اور انتظامات سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
Comments are closed.