st louis hookups reddit gay hookup apps nz 17 year old hookup charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چٹاگانگ ٹیسٹ کے ہیرو عابد علی کی دُعاؤں کی اپیل

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر عابد علی نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

عابد علی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بورڈ کی جانب سے کرکٹر کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

پی سی بی نے ٹوئٹر پر عابد علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔

اب عابد علی نے وہی ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے۔‘

عابد علی نے اپنی اور پاکستان کی کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

اُنہوں نے شائقینِ کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

آخر میں عابد علی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دی۔

قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکیا جبکہ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت کے باوجود بھی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

عابد علی نے پہلی اننگز میں 282 گیندوں پر 133 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں اُنہوں نے 148 گیندوں پر 91 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.