چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت کے باوجود بھی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی۔
پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ پیاری ہوتی ہیں‘۔
اُنہوں نے قومی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکوں نے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی‘۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنی ادھوری خواہش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’خواہش تھی کہ عابد علی ٹیسٹ میں دوسری سنچری بھی بناتے۔‘
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی، قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبدﷲ شفیق 73 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed.