بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کو امپائر کی جانب سے تنبیہ کردی گئی۔
حسن علی کو بولنگ کے دوران گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سے امپائر نے تنبیہ کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی رولز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے گیند پر تھوک لگانےکی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے ہیں جس کے ساتھ ہی اسے پاکستان پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.