بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

چِڑیا نے بھی عمرے کے سعادت حاصل کرلی

مسجدالحرام مکہ مکرمہ سے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کرتے ایک شخص کے سر پر چڑیا کو مسلسل سکون سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صرف چند گھنٹوں میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی عظیم مسجد کے اعداد و شمار کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق،  رواں سال ماہِ صیام میں 70 لاکھ سے زائد افراد نے رمضان کے پہلے 8 دنوں کے دوران مسجدِ الحرام کا دورہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.