جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

چوہدری پرویز الہٰی گھر میں موجود نہیں، ترجمان رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت گھر پر موجود نہیں ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت گھر میں صرف چوہدری پرویز الہٰی کی فیملی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس سرچ وارنٹ دکھائے تو گھر کی تلاشی لینے دیں گے۔

خیال رہے کہ آج اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کردی تھی۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد پرویزالہٰی کی گرفتاری کےلیے پولیس لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ان کے گھر ظہور الہٰی ہاؤس کے باہر پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.