بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری پرویز الہٰی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہورہی ہے۔

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات سے متلعق گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی وزیر اعظم کی بات سننے گئے ہیں کوئی فیصلہ کرنے نہیں گئے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پرویز الہٰی دیگر اتحادیوں کو ملاقات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

 اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کی گزشتہ روز کی تقریر میں کوئی سرپرائز نہیں لگا، وزیر اعظم کی تقریر جھوٹ تھی اور کچھ نہیں تھا۔

پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ، مونس الہٰی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، کشور زہرا، جاوید حنیف، کنور نوید جمیل اور صادق افتخار بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.