منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

چوہدری پرویز الہٰی تحریک انصاف کے صدر مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا۔

عمران خان کے دستخط کے بعد پرویز الہٰی کی بطور پی ٹی آئی صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے تقرری کے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویز الہٰی کو پیش کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے جو اعتماد کیا ہے، اس کےلیے شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے، پی ٹی آئی چیئرمین ملک میں آئین، قانون اور عام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.