پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹر وے انہیں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔
پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنا مکمل کر لیا گیا، ان کو کس کلاس میں رکھا جائے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔
Comments are closed.