جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چوہدری پرویز الہٰی اور اہلیہ نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اُن کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

این اے 59 اٹک 3 پر مجموعی طور پر 35 امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے 22 پر مجموعی طور پر 52  جبکہ پی پی 23 پر 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 2 نشستوں پر 120 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.