what is hud hookup app hookup sites like craigslist hookup Mansfield Center farm girl hookup gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری پرویز الہٰی، شہبازشریف ملاقات تاخیر کا شکار

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات تاخیر کاشکار ہوگئی ہے۔

شہباز شریف نےچوہدری برادران کو اپنے گھر عشائیے کی دعوت دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کو گھر پر عشائیے کی دعوت گزشتہ ہفتے دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت تاحال اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری پرویز الہٰی اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے 2 روز میں دعوت کی تصدیق کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ابھی تک شہبازشریف کی دعوت قبول نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.