پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
حسین الہٰی نے اپنے بیان میں ق لیگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے، ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کے ساتھ کروں گا، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.