پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاﺅنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘ جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔‘
حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں۔ نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔‘
مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘
چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔‘
مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔‘
چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے۔‘
Comments are closed.