جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصّہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.