چوہدری مقبول گجر آزاد کشمیر کابینہ میں شامل ہوگئے، انہوں نے وزیرِ حکومت کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری مقبول گجر سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، تقریب حلف برداری میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزرا ممبران اسمبلی و دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری مقبول گجر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں، مہاجرین جموں و کشمیر نے اپنی حیثیت سے سامان اکٹھا کر رکھا ہے, کل راجن پور جائیں گے.
مقبول گجر نے مزید کہا کہ بھارت سے آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Comments are closed.