پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر بغیر وارنٹ چھاپہ قابل مذمت ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری سرور نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے گھر کے شیشے توڑنا شرمناک اور قابل تشویش ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا کسی صورت قبول نہیں۔
رہنما ق لیگ نے کہا کہ آدھی رات کو کسی کے گھر زبردستی گھسنا جمہوری طرز عمل نہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.