بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری شجاعت خیریت سے گھر پر ہیں، پرویز الہٰی نے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت حسین خیریت سے اپنے گھر پر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت 15 روز پہلے اسپتال سے گھر شفٹ ہوچکے ہیں اورخیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرچوہدری شجاعت کے  بارے میں غلط خبر چلائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.