مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف ثبوت پر بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے۔
ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے، مدد کرنے والے ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے امداد میں حصہ لیا، تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد میں حصہ ڈالیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ سیاسی لیڈر امداد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔
Comments are closed.