پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی تنقید کا نشانہ بنادیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا منشور ہے کہ یہ چور ہے اور وہ چور ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری۔ عوام کو کہوں گا کہ کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دیں۔
انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہر موڑ پر اپنی قیادت کو بتایا کہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ غریب کا دکھ اسے ہوتا ہے جو غریب کے پاس ہوتا ہے۔ ان کا لالچ ختم نہیں ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر خواتین کو نمائندگی دیں گے، عائشہ گلالئی کو مرکزی تنظیم میں ذمہ داریاں سونپیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اورنگزیب مہمند کا شکریہ ادا کرتا ہوں اپنی تمام تنظیموں سمیت ہماری پارٹی میں شامل ہوئے۔
سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم ق لیگ میں ایک مشن کے ساتھ آئے ہیں۔ ہمارا مقصد گڈ گورننس ہے۔
ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جذبات میں غلط فیصلے ہوتے ہیں۔ عمران خان قریب ہی ان کو کرتے ہیں جو ان کو مسائل میں دھکیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ان کے مشیر تھے آج وہ عمران خان پر پتھر برسا رہے ہیں۔ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت ختم کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں 2 سال پہلے بتادیا تھا کہ جو راستہ ہم اختیار کر رہے ہیں وہ ہمیں جیلوں کی طرف لے جارہا ہے۔
Comments are closed.