بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات جلد متوقع

مسلم لیگ قاف کے سربراہان چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی اور مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان بہت جلد ملاقات متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے شہباز شریف کا اتوار کے روز چوہدری برادران کی رہائش گاہ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج شام شہباز شریف سے ان کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع رہائش گاہ میں ملاقات کریں گے۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں آن لائن شرکت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.