بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری برادران سے شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، شاہ محمود قریشی اور وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کی پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت، چوہدری برادران سے ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پرویزالہیٰ، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ اس ملاقات میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے چوہدری برادران کو وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.