پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت میں باہمی طور پر سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور چوہدری برادران کی اس حوالے سے حتمی ملاقات جلد متوقع ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے بتایا تھا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لیے آئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔
ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ہماری ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیے۔
Comments are closed.