خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو ان کے سسر چوہدری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال گجر نے کہا کہ فرح خان سے نا کوئی رابطہ اور رشتہ کبھی رکھا نہ رکھنا ہے، ان کو کبھی بہو تسلیم ہی نہیں کیا۔
ن لیگی ایم پی اے اور فرح خان کے سسر چوہدری اقبال گجر نے خاتون اوّل کی دوست فرح خان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کر لیتا ہے، عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کےچنگل میں آ گیا ہے؟
Comments are closed.