چوہدری افگن کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مونس الہٰی کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مونس الہٰی کے خلاف تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ق لیگ کے رہنما چوہدری افگن فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی کا موقف ہے کہ مونس الہٰی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر دھمکیاں دی گئیں۔
چوہدری افگن نے کہا کہ مونس الہٰی کے کہنے پر میرے بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی گئی۔
Comments are closed.