casusl hookup review emily willis hookup free hookup sites usa hookup Mansfield Center 4 foot by 8 foot solar panel hookup dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چونیاں: 3 بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والا سفاک باپ گرفتار، مقدمہ درج

چونیاں میں 3 بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والے سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ بچیوں کی ماں کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

خاتون نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر نے گھر میں جھگڑا کیا جس کے بعد بیٹیوں کو اسکول سے لے کر چلا گیا۔

بیوی کے مطابق شوہر نے کہا کہ وہ بیٹیوں کو لے کر لاہور جا رہا ہے، لاہور پہنچی تو بیٹیاں وہاں نہیں تھیں، پتہ چلا کہ شوہر الہٰ آباد میں گرفتار ہے۔

خاتون کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ حوالات میں خاوند سے ملاقات کی تو اس نے بیٹیوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

خاتون کا پولیس کو دیے گئے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ شوہر نے 4 جنوری کو بیٹیوں کو اسکول سے لے جا کر نہر میں پھینک دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.