اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

چونیاں: مہنگائی و بیروزگاری، گھر سے سامان کیساتھ 10 کلو آٹا اور 2 کلو گھی بھی چوری

ملک میں شدید مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری ہونے لگی ہیں۔

ایسی ہی ایک چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔

مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے، اہلِ خانہ کے ساتھ شادی پر گیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے۔

مدعی کے مطابق نامعلوم چور گھریلو سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیبلائزر، ڈش سیور، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، دو بیڈ شیٹس، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا گلہ، 10 کلو آٹا اور 2 کلو گھی چوری کر کے لے گئے۔

مدعی نے اس واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے ہیں۔

پولیس نے ایف آئی آر نمبر 145/2023 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.