جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

چونیاں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

چونیاں کے نواحی گاؤں جلوکی میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 پولیس نے زخمی انسپکٹر اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپوہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

ترجمان قصور پولیس کے مطابق چونیاں کے علاقے جلوکی میں انسپکٹر طارق چیمہ اور اس کے مخالف گروپ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 3 افراد اکرم، مقصود اور عمران جاں بحق ہوگئے جبکہ انسپکٹر طارق چیمہ اور ایک باوردی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے انسپکٹر طارق چیمہ اور 2 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل صدیق اور عبد الرحمان سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی انسپکٹر طارق چیمہ تھانا نصیر آباد میں تعینات ہے اور وہ باوردی اہلکاروں کے ہمراہ جلوکی گاؤں گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.