چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کرکے ایک گاڑی سے 27 بوریوں میں بند 30 من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزم مردہ مرغیوں کو فروخت کے لیے لاہور لے جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.