18 ویں چولستان ڈیزرٹ انٹرنیشنل جیپ ریلی کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔
چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اس سال ریلی کا انعقاد 6 فروری سے 12فروری تک کیا جائے گا۔
یہ ایونٹ صحرائے چولستان میں ایک بہت بڑی معاشی ایکٹیویٹی بھی ہے۔
واضح رہے کہ چولستان جیپ ریلی وہ واحد ایونٹ ہے جس میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ میسر آتی ہے۔
اس ریلی میں فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔
ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
اس ریلی کے لیے کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں ، جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرتا ہے۔
عام گاڑیوں میں ہائی وے پر چلنے والے ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چولستان ریلی میں خصوصی ٹائر استعمال ہوتے ہیں جو ہائی وے اور برف پر چلنے والے ٹائروں کا ملاپ ہے۔
Comments are closed.