بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوری شدہ سائیکلوں کا اتنا بڑا ذخیرہ کہ گوگل میپ سے بھی دکھائی دینے لگا

انگلینڈ میں ایک شخص نے چوری کر کے اتنی سائیکلیں جمع کرلیں کہ اس کے لیے انہیں چھپانا بھی مشکل ہوگیا اور یہ گوگل میپ میں بھی آسانی سے دکھائی دینے لگیں۔ 

انگلینڈ کی کاؤنٹی آکسفورڈ شائر میں پولیس اس شخص کے خلاف 500 سے زائد چوری شدہ سائیکلوں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ 

ان سائیکلوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اس شخص کے گھر کے بیک یارڈ میں رکھی ہوئی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 54 سالہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے خلاف یہ شکایت موصول ہوئی کہ اس کے گھر کے عقبی حصے میں سائیکلوں کا ڈھیر موجود ہے جو چوہوں کا مسکن بن چکا اور یہ آس پاس کے لوگوں کے لیے بھی پریشان کن ہوچکا ہے۔ 

جب حکام اس شکایت پر کارروائی کے لیے مذکورہ شخص کے گھر پہنچے تو انہوں نے سوچا کہ شاید یہ چند سائیکلیں ہوں گی لیکن ایسا نہیں تھا، یہ چند درجن نہیں بلکہ 500 کے قریب تھی جن کا ایک ڈھیر لگا ہوا تھا۔ 

حکام نے بتایا کہ یہ سائیکلیں انہوں نے 5 سال کے عرصے میں جمع کیں اور یہ اتنی زیادہ تھیں کہ گوگل کی پروڈکٹ گوگل ارتھ کے ذریعے بھی باآسانی دیکھائی دینے لگیں تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.